پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نیشنل ہیلتھ پروگرام ،کس صوبے کےلئے کتنی رقم مختص کی گئی ؟

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک).وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور وزیرمملکت برائے امورصحت کا کہنا ہے غریبوں کو مفت علاج کی سہولت دے کرنوازحکومت نے اپنے منشور کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اب کوئی غریب مریض علاج سے محروم نہیں رہے گا۔ وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ روپے سے زیادہ رقم دی جائے گی، قومی صحت پروگرام کے ذریعے مہلک امراض کا بھی علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے 2016 ءکے لیے پاکستان کے ان لوگوں کو جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارتے ہیں ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کیا ہے یہ ہم نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اب غریب مریض علاج کیلئے ایڑیاں نہیں رگڑیں گے،اگر کوئی مریض اسپتال میں داخل ہے اوراس کی لمٹ 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے تو اسپتال والے ہرگزاسے اٹھا کر باہر نہیں پھینکیں گے، اس کے لیے ہم نے بیت المال سے ایم او یو سائن کیا ہے ان کی ری انشورنس کی جائے گی۔
9اعشاریہ1 ارب روپے لاگت کے اس پروگرام میں پنجاب کے لیے 386، خیبرپختونخواہ کے لیے 30، سندھ کے لیے 300، بلوچستان کے لیے 73، آزاد کشمیر کے لیے 209، فاٹا کے لیے 240 گلگت بلتستان 72 جبکہ اسلام آباد کے لیے 130 ملین روپے سالانہ مختص کیے گئے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…