اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت شروع ہوا تو تلاوت کے بعد نو منتخب رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے حلف اٹھایااسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ لودھراں کے عوام نے دھاندلی کو شکست دی ٗ وزیراعظم نے ضمنی الیکشن سے قبل ان کے حلقے میں جاکر عوام سے اڑھائی ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ یہ رقم لینے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور اسحاق ڈار سے ذاتی درخواست ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ اڑھائی ارب روپے عوام کے ہیں اور عوام کو ہی دیئے جائیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کیلئے دو ہزار پندرہ گزشتہ ساٹھ برسوں میں سب سے زیادہ خوفناک سال تھا۔ وزیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکیج ناکافی تھا اور یہ پیکیج صرف پٹواری کھا رہے ہیں۔
جہانگیرترین نے اسمبلی میں پہنچتے ہی نوازشریف اوراسحاق ڈارکوپریشانی میں ڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































