#/h#
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیوٹی مجسٹریٹ اسلام آباد نے جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایف آئی اے نے پاسپورٹ سیل جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان شفیق اور سید جمال کوڈیوٹی مجسٹریٹ سمیع الحسن سید کی عدالت میں پیش کیا ڈیوٹی مجسٹریٹ سمیع الحسن کے موجود نہ ہونے کے باعث سول جج عامر خلیل نے مقدمے کی سماعت کی ایف آئی اے کے تفیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ملزموں کے ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاواضح رہے کہ امریکن ایجنسی کی طرف سے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ کو شکایت کی گئی تھی کہ دونوں ملزمان جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث ہیں اور لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکہ اور دیگرممالک بھجواتے ہیں جس کے بعد ایف آئی اے پاسپورٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا (ر اش د )#/s#
جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
1
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں