اسلام آباد(آن لائن)عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ داعش نے پاکستان اور افغانستان میں امیر مقررکر دیئی ہیں۔کمانڈرسعید کو پاکستان اور عامرمنصور کو اسلام آباد کا امیرمقرر کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ سے ملنے والے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان میں د اعش کیلئے بھرتیاں شروع ہو گئی ہیں ،دونوں ممالک میں 30سے50ہزارروپے کے عوض نوجوانوں کو بھرتی کئے جا رہے ہیں،دستاویزات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ افغانستان جانے والوں کی تعداد40سے50تک ہے ،نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے افغانستان بھیجاجارہاہے ،داعش نے پاکستان سے بھرتی کیلئے سی ڈیز او رتحریری موادبھیجے ہیں ،یہ بھی کہاگیاہے کہ کالعدم تنظیمیں داعش سے الحاق کررہی ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ لاہورکی بشریٰ نامی خاتون چاربچوں سمیت داعش میں شمولیت کے بعدگھرسے اچانک غائب ہوکرایران کے راستے شام روانہ ہوگئی ہے بشریٰ خاتون کی داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی سے بھی ملاقات ہوئی تھی ،پاکستان میں داعش کامسئلہ سنگین ہوتاجارہاہے تاہم بعض حکومتی ادارے داعش کی موجودگی سے انکارکررہے ہیں