اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے سینٹ میں خطاب کر نے سے انکار کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے تمام صوبوں کے وزراء اعلی کو سینٹ میں خطاب کے دوران اراکین سینٹ سے خطاب کر نے کی ہدایت کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے چیئر مین سینٹ کے ان احکامات کو 18ویں آئینی ترامیم کی خلاف ورزی قرادیتے ہوئے سینٹ کے اراکین سے سینٹ میں جا کر خطاب کر نے سے انکار کر دیا اور اس بارے میں سینٹ سیکرٹریٹ میں بھی آگاہ کر دیا ہے۔ابھی تک باقی تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیاہے ۔