اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ ان کی اگرازدواجی زندگی ناکام ہوئی ہے تواس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ وہ تیسری شادی کریں گے توان کی بیوی کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ،عمران خان نے کہاکہ طلاق انسان کی زندگی میں سب سے تکلیف دہ ہوتی ہے مجھے پہلی طلاق کا بہت دکھ ہوا کیونکہ اس میں میرے دوبچے چلے گئے،دوسری طلاق کا بھی بہت دکھ ہوا ،ریحام خان کی اپنی زندگی ہے وہ جیسا گزارنا چاہیں ان کی مرضی ہے انہوں نے کہاکہ اگر گھر نہ بسانے والا کامیاب سیاستدان نہیں بن سکتا تو پھر قائداعظم ،گاندھی اورنیلسن منڈیلا جیسے عظیم حکمراں کیسے کامیاب ہوئے حالانکہ ان کی ذاتی زندگیاں تو ناکام ہوئیں۔