لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کی حمایت کر دی۔پیر محل میں پی پی 89 کے ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحا ل سامنے آئی ہے تحریک انصاف نے اپنے امیدوار رانا شفیق کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد امیدوار سونیا علی رضا کی حمایت کر دی ہے۔ سونیا علی رضا مسلم لیگ (ن) کے انتقال کر جانے والے رکن اسمبلی مخدوم علی رضا کی صاحبزادی ہیں۔ سونیا علی رضا نے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کر کے حمایت کی درخواست کی تھی جو پی ٹی آئی کی قیادت نے قبول کر لی۔ پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق کو انتخاب سے دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔