اسلام آباد(نیوزڈیسک) دنیابھرمیں ایک طرف تونئے سال کی آمد کاجشن منایاجارہاہے جس کی گونج پاکستان میں بھی آرہی ہے اورپاکستان میں بھی بعض افراد نئے سال کی شروعات پرمختلف محفلیں جمارہے ہیں وہیں پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں ہیپی نیوائرمنانے کے لئے کسی بھی سرکاری جگہ نہ دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔انتہائی معتبرذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات پراسلام آبادمیں کسی بھی سرکاری جگہ پرکہیں بھی ہیپی نیوائرمنانے کی اجازت نہ دی جائے ۔دوسری طرف یہ مذہبی جماعتوں نے بھی ہیپی نیوائرمنانے کی مخالفت کی ہے کہ یہ تہوارغیرمسلمم افراد کے لئے ہے اورمسلمانوں کانیاسال یکم محرم کوشروع ہوتاہے ۔وزیرداخلہ کے اس اقدام نے پاکستان کے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کردی ہے ۔