اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے میں دی گئی بڑی تعداد میں جعلی ویزوں والی درخواستیں قبضہ میں لے لی ہیں ،250 امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والے درخواستوں میں سے 50لوگ جعلی ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، ویزہ حاصل کرنے کے لیے ایک طریقہ اور غلط رہائشی معلومات فراہم کی گئی ،جعلی کاغذات20ہزارڈالرز کے عوض امریکہ ویزہ کے حصول کے لیے ایجنٹ راجہ شفیق کے ذریعے تیار کرائے گئے ۔ جس کے بعد ٹریول ایجنٹ راجہ شفیق کو ایف آئی اے نے گزشتہ روز گرفتارکرلیاہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے میں دی گئی بڑی تعداد میں جعلی ویزوں والی درخواستیں قبضہ میں لے لی ہیں ،جعلی ویزوں والی درخواستیں پر250 امیدواروں نے مختلف ویزوں کے ذریعے یہ درخواستیں جمع کرائی جس میں سے 50لوگ جعلی ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ،تمام امیدواروں نے ایک جیسا طریقہ کار ویزہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیاتھا انہوں نے ویزہ حاصل کرنے کے لیے غلط رہائشی معلومات فراہم کی گئی تھیں جبکہ رابطہ نمبر اور امریکہ میں بتائے گئے رشتہ دار اور رابطے بھی جعلی پائے گئے ہیں ۔ایک ویزہ حاصل کرنے والے امیدوار نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ تمام کاغذات تیار کرنے والے ایجینٹ راجہ شفیق کا تعلق کشمیر سے ہے جس کو 9ہزار ڈالر فی ویزہ کی مد میں دئیے گئے ۔تحقیقات میں 250امیدواروں کے جعلی کاغذات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ویزہ امیدوارحضر حیات نے ایف آئی اے کو تحقیقات میں بتایاکہ تمام جعلی کاغذات20ہزارڈالرز کے عوض امریکہ ویزہ کے حصول کے لیے ایجنٹ راجہ شفیق کے ذریعے تیار کرائے گئے ۔ جس کے بعد ٹریول ایجنٹ راجہ شفیق کو ایف آئی اے نے گزشتہ روز گرفتارکرلیاہے