اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا‘ فیس بک اکاو¿نٹ پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ فیس بک اکاو¿نٹ پر عمران خان کے مداح 50 لاکھ ہو گئے جس پر عمران خان نے کہا کہ سوشل میدیا پر کسی اور سیاستدان کے اتنے مداح نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر 50 لاکھ مداح ہونا بڑی کامیابی ہے۔ 50 لاکھ مداہ ہونے پر سوشل میڈیا ٹیم اور مداحوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔