لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو 9جنوری کو پنجاب کا دورہ کریں گے ۔بلاول بھٹو نے دورہ پنجاب کے ابتدائی شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق وہ 9جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو 9جنوری کو بلاول ہاﺅس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔بلاول بھٹو10جنوری کو اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے اور اس سے اگلے روز لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔