اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عمارہ عالم کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہ اپنا فائنل ائیر کا پیپر دے کر اسپتال پہنچی ہی تھی کہ پہلے سے موجود آصف نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔نوجوان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارکر ہلاک کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آصف خان این جی او میں ملازم تھا، ہے ، مقتولہ عمارہ بارہ کوہ میں ڈینٹل ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، دونوں کی لاشیں پمزاسپتال منتقل کردی گئیں۔