کراچی (ویب ڈیسک)مشہورپاکستانی فلم ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر سید نور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کواپنی فلم میں کام کی پیشکش کردی ،فلم میں مجوزہ کردار کی نوعیت جاننے کے بعدعامر لیاقت نے بھی ان کی یہ پیشکش قبول کر لی۔ایک مارننگ شو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ فلم صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ اصلاح کا بھی ایک ذریعہ ہے ، آپ کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مبلغ اور روحانی شخصیت کا کردار سوچا ہے جو آپ کے سوا کوئی ادا نہیں کرسکتا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان کی اس پیشکش پر مسکراتے ہوئے رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ میں نے سرسری طور آپ کی فلم کی کہانی سنی ہے جو مجھے بہت متاثر کن لگی ، اگر مجھے ذہن میں رکھ کر آپ نے کوئی کردار سوچا ہے تو میں ضرور ادا کروں گا۔