راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک افغان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم کردی گئی۔آج دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے پہلا رابطہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے دوران دونوں اطراف کے کور کمانڈرز کی ملاقاتوں کی تاریخ بھی طے کی۔ڈی جی ایم اوز نے ملٹری ٹو ملٹری ایشوز سمیت سرحد کے ساتھ رابطے بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا.آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن آرمی چیف جنرل راحیل کے دورۂ افغانستان کے دوران ہونے والے فیصلوں کے تحت قائم کی گئی ہے