پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے منگل کے روز 7118.812ملین روپے کے 26پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر حماد کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سید ظفر علی شاہ سمیت متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے محکمہ ہائے توانائی و برقیات ، ابتدائی و ثانوی تعلیم ا علیٰ تعلیم ، کھیل و سیاحت ، صنعت ، بور ڈ آف ریونیو ، معدنی ترقی ، مواصلات و تعمیرات ، زراعت اور ماحولیات وجنگلات کے 30 منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 26پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ۔ توانائی و برقیاتی کے شعبے میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ ، وزیر اعلیٰ ہاؤس ،سول سیکرٹریٹ ( سول سیکرٹریٹ بقیہ محکموں کے لئے ) کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور نو تشکیل شدہ محکمہ توانائی و برقیات کو چالواور فعال بنانے کے پراجیکٹس شامل ہیں ۔اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے منظور شدہ پراجیکٹس میں سکولز فیڈنگ پروگرام ، خصوصی اقدامات لیڈی ایجوکیشن سپروائزرز کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنسزجبکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں’’ چغرزئی بونیر میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام کا ایک پراجیکٹ شامل ہے اور کھیل و سیاحت کے شعبے میں ایک پراجیکٹ ’’سیاحتی پالیسی ۔نئے اقدامات‘‘شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صنعت کے شعبے میں گدون ضلع صوابی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کے لئے عمارت کی تعمیر ، لڑکوں کے تمام ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس میں کمپیوٹرلیبارٹریز کا قیام ، جی پی آئی سردار گڑھی پشاور میں آرکیٹکچرل اینڈ بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی متعارف کرنا ، جی ٹی وی سی (بی) یارحسین صوابی کے لئے عمارت کی تعمیر ، تیمر گرہ ، تخت بھائی ، صوابی ، ایبٹ آباد ، کوہاٹ اور نوشہرہ میں کالج آف ٹیکنالوجی کی سطح پر درجہ بلندی کئے گئے جی پی آئیز کے لئے انفراسٹرکچر سہولیات اور آلات کی فراہمی ، آلات اور مشینری کا حصول ، خیبر پختونخوا میں جی پی آئیز کے لئے فرنیچر اور لائبریری کی کتابوں کی فراہمی ، سوات میں اراضی کا حصول اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے
پرویزخٹک حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیئے ،جانیئے کیوں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اوساکا۔ایکسپو
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 ...
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل، نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم
-
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 2ادویات کو جعلی قرار دے کر ضبط کرنے کا حکم دے ...
-
لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ...
-
نوجوان نے والدہ ،بہنوں پر سریئے سے وار کرکے ایک بہن کو موت کے گھاٹ ...
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
-
چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب
-
ٹی ٹونٹی سیریز، بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اوساکا۔ایکسپو
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 کروڑ روپے جرمانہ
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل، نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم
-
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 2ادویات کو جعلی قرار دے کر ضبط کرنے کا حکم دے دیا
-
لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
نوجوان نے والدہ ،بہنوں پر سریئے سے وار کرکے ایک بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ماں، دوسری بہن زخمی، ہس...
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
-
چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب
-
ٹی ٹونٹی سیریز، بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد
-
سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کردی
-
وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور عہدے سے مستعفی، استعفیٰ گورنرکو بھیج دیا