اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواکے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کوپاک چائنہ اکنامک کوریڈورکی ایک سڑک نہیں چاہیے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک پاکستان چین اقتصادی راہداری سے خیبرپختونخوا کے لئے ایک سٹرک بنائی جارہی ہے ۔پرویزخٹک نے کہاکہ اکنامک کوریڈورکامطلب ایک سٹرک نہیں ہوتابلکہ اس مطلب یہ ہوتاہے کہ اس میں فائبرآپٹک ،بجلی کی سہولتیں اورصنعتی ژون بھی شامل ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے کئی سٹیشن بن رہے ہیں لیکن خیبرپختونخواکونظراندازکیاجارہاہے ۔اس کے ردعمل میں وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے کہاکہ ابھی سٹرک بن جائے بعد کاکام بھی ہوجائے گا۔عبدالقادربلوچ کی اس عجیب منطق پرسب حیران رہ گئے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے لئے صر ف ایک سڑک ہی خیبرپختونخواکےلئے پاک چین اقتصادی راہداری ہے ۔