اوکاڑہ کینٹ (نیوزڈیسک)تحر یک انصا ف کے وائس چیئر مین شا ہ محمو د قر یشی نے کہا ہے کہ اگر سند ھ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وفا ق نے ان پر کوئی ضر ب لگا ئی ہے یا سند ھ کے حقو ق پر حملہ کیا جا رہا ہے تو اِس سلسلہ میں عد التیں مو جو د ہیں عد الت جا نے سے کیو ں کتر ا رہی ہے نیشنل ایکشن پلا ن کو تقسیم کو ن کر رہا ہے میں سمجھتا ہو ں کہ (ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی غیر ذمہ دار ی کا مظا ہر ہ کر رہی ہے اور سیا ست کو ملکی مفا د پر ترجیح دے رہی ہیں۔ اِن خیا لا ت کا اظہا رانہوںنے حضر ت کر ما نو الہ شریف اوکاڑہ میں سا بق وزیز مملکت سید صمصا م علی شا ہ بخا ری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطا ب کے دوران کیا اِ س مو قع پر سا بق گو رنر پنجا ب چوہد ری محمد سر ور اور پا رٹی عہدید اران بھی مو جو د تھے ۔ شا ہ محمود قر یشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی صو با ئیت کو ہوا دیتے ہو ئے سند ھ کا رڈ استعما ل کر تے ہوئے سیا ست کو چمکا نا چا ہتی ہے انہو ں نے کہا کہ اگر قومی اداروں کو متنا ز عہ بنا یا گیا تو نہ ملک کے مفا د میں ہوگا اور نہ سند ھ کے مفا د میں ہو گا ۔ شا ہ محمو د قر یشی نے کہا کہ وہ سند ھ کے اِس مطا لبے کو جا ئز سمجھتے ہیں کہ کر یشن کے خلا ف کا روائی ہو نی چا ہیے انہو ں نے کہا کہ 27 دسمبر کو پیپلز پا رٹی نے یہ واضح پیغا م دے دیا ہے کہ ان کا لیڈر آصف علی زرداری ہے جن کو پیپلز پا رٹی پار لیمنٹر ین کا صدر بنا یا گیا جبکہ بلا ول بھٹو زرداری کو صر ف ہمد ردیا ں لینے کے لئے رکھا گیا ہے انہوں نے ایک سو ال کے جو اب میں کہا کہ مو د ی نو از شر یف لا ہور ملا قا ت اتفا قاً نہیں اس کے پیچھے کچھ آپر یٹر ہیں اِس ملا قا ت میں جنوری میں دونو ں ملکوں کے سیکرٹر یز کی ملا قا ت کا عند یہ دیا گیا ہے جو مثبت اقد ام ہے انہو ں نے کہا کہ کر اچی آپر یشن کا سب نے مطالبہ کیا اور تعریف کی اِس میں کو ئی شک نہیں کہ رینجرز کی وجہ سے کر اچی میں امن آیا۔