اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک دورہ پاکستان کیوں کیا؟حقائق سے پردہ اٹھنے لگا،۔ ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی بزنس مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے بھارتی بزنس مین ساجن جندال کو ہی فوقیت دی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حامد کرزئی نے حاجی گاگ کے علاقے میں تین لوہے کی کچ دھاتوں کے لئے بھارتی بزنس کنشورنیم کو منتخب کیا ہے، حاجی گاگ کے علاقے میں لوہے کی 1.8 ارب ٹن کچ دھات موجود ہے اس ڈیل سے بھارت کے بزنس گروپ جے ایس ڈبلیو کو ہی فائدہ پہنچے گا جس کے سربراہ ساجن جندال ہیں اور یہ ڈیل 90 ارب ڈالرز پر مشتمل ہے، 9 بجے ہی جندال نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی لاہور موجودگی کی تصویر ٹوئٹ کر دی تھی اس ٹوئٹ سے ایک گھنٹہ قبل بھارتی وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹ کی تھی جس میں دہلی جاتے ہوئے لاہور میں ان کے مختصر قیام کا ذکر تھا، واضح رہے کہ بھارتی صحافی برکھادت نے جندال کے ذریعے پاک بھارت سفارتکاری کا بھانڈا پھوڑا تھا، بھارت وسطی ایشیا اور افغانستان کے ذریعے زمینی رابطے چاہتا ہے اور یہ اقدامات بھارتی سٹیل بزنس مین جندال کے بزنس مفادات کیلئے تھے جس کے ذریعے وہ افغانستان سے 90 ارب ڈالرز کا لوہا بھارت پروسیسنگ کے لئے لانا چاہتے ہیں