لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ” الیکشن کمیشن معصوم ہے “ ، جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے ،پی ٹی آئی کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اب دوسری میں بھی کوئی صداقت نہیں ، جتنی بار مرضی انتخابات کرا لیں این اے 122سے مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 83رسول پارک میں مختلف رہنماﺅں کے گھروں پر فاتحہ خوانی اور حلقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کوئی ووٹ خارج یا درج نہیںہوا ۔پی ٹی آئی کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اور دوسری میں بھی کوئی حقیقت نہیں ۔اس حلقے میں جب بھی انتخاب ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی اور پی ٹی آئی کی قسمت میں ہار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر اسمبلی کے معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے میں پریشان ہونے والوں میں سے نہیں۔