جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بلاول کے پروٹوکول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے والد کے صبر کا پیمانہ لبریز،سب کچھ بتادیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پروٹوکول کی نذر ہونے والی بسمہ کی موت کے کئی روز بعد بھی سندھ حکومت کی جانب سے اس کے والد سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ بسمہ کے والد فیصل بلوچ نے اپنی بیٹی کی موت کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مقف پر آج بھی قائم ہوں کہ پروٹوکول کی وجہ سے ہی میری بچی کی جان گئی جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ فیصل بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری دینے اور مالی مدد کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔واضح رہے کہ 23 سمبر کو بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کے باعث اسپتالوں میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا جب کہ اس دوران بیمار بچی بسمہ وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئی تھی جس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے متاثرہ خاندان سے معذرت اور متوفی بچی کے والد کو مالی امداد و ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…