لاہور(نیوز ڈیسک) سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں جاری بلدیاتی انتخابات کئی علاقوں میںشدید بد نظمی کا شکار،نواب شاہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ووٹرز نے ٹارچ کی مدد سے ووٹ ڈالے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں امیدواروں کی طرف سے کیے گئے چائے ناشتے کے انتظام کی وجہ سے انتظامیہ سمیت ووٹرز ناشتہ کرنے میں مصروف ہو گئے۔ خیر پور میں بیلٹ بکس زمین پر میزوں پر رکھنے کی بجائے درختوں پر لٹکائے گئے ہیں جبکہ نواب شاہ میں وارڈ 15حاجن فاطمہ خواتین پولنگ سٹیشن میں مردعملہ تعینات جس سے خواتین کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔منڈی بہا?الدین میںیونین کونسل 59وریڑکا میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا کیونکہ واہاں کے گاو¿ں کے لوگوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی۔گڑھی مور کے پولنگ سٹیشن حساس قرار دیتے ہوئے سخت سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے