اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مردان دھماکے ملزمان کے سرچ آپریشن میں 26 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ ملزمان سے یورپ،امریکہ کی جعلی سفری دستاویزات کی تیاری کاسامان لاکھوں روپے منتقلی کی اصل رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان میں رضوان لطیف اور مظفر محمودبھی شامل ہیں۔ مردان نادراآفس پر حملے میں 26افراد جاں بحق اور45 زخمی ہوئے تھے۔دھماکے میں شہیدہونے والوں کی تدفین آج ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اب اس جانب بھی تفتیش کررہی ہے کہ یہ واردات جعلی شناختی دستاویزات کی تیاری کے سلسلے کی کوئی کڑی تو نہیں۔