واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے مغربی ممالک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان پر مبینہ دہشت گرد گروپوں کےلئے فنڈز اکٹھا کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کےلئے دباو¿ بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے والی ان تنظیموں میں 3 تنظیمیں فلاح انسانیت، گنج مدرسہ اور جماعت الدعوہ امریکا کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں اور تینوں تنظیموں کو امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان گروپوں کو فنڈز اکٹھا کرنے سے روکنے کےلئے پاکستان پر پہلے ہی دباو¿ تھا تاہم یورپی اور مغربی ممالک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کےلئے دباو¿ بڑھادیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا کو یہ بھی شکایت ہے کہ وہ جب بھی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتا ہے تو چین سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اقوام متحدہ کو کوئی ٹھوس اقدام اٹھانے سے روک دیتا ہے۔امریکا کے مطابق چین یہ سب پاکستان سے اپنے بہتر تعلقات کو برقرار رکھنے کےلئے کرتا ہے تاہم پاکستانی حکام کئی بار یہ کہہ چکے ہیں وہ پہلے ہی ان تنظیموں کے خلاف کئی اقدامات اٹھا چکے ہیں ¾دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی بار امریکا کو یہ یادہانی بھی کراچکا ہے کہ اس کی فہرست میں شامل تنظیموں میں سے بیشتر تنظیمیں افغانستان سے تعلق رکھتی ہیں اور جب تک انہیں ٹارگٹ نہیں کیا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔