لاہور( این این آئی)چند روز قبل مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 15سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ با اثر ملزمان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کو بیان کے لئے عدالت لیجانے کی بجائے ہسپتال لا کر مختلف ٹیسٹوں کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کی بجائے انہیں پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھاکہ با اثر ملزم عدنان ثنا اللہ کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن پولیس کوئی مداخلت نہیں کر رہی۔