کراچی(نیوز دیسک)سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سول اسپتال کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کیا تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچنے پر احتجاج ختم کردیاگیا۔کراچی کے سول اسپتال میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں افراد ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جان سے گئے۔50 سالہ امنہ اور 18 سالہ دانش کے اہل خانہ نے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا ، احتجاج میں ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی، تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سول اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔