اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے پانچ سال کم نہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے پلاننگ کرنی چاہیے تھی ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ رینجرز کے مکمل اختیارات پر وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن قابل ستائش ہے، لگتا ہے پانچ سال مکمل کرے گی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے حکومت کو تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے پلاننگ کرنی چاہیے تھی اگر حکومت کے پاس کوئی پلان ہو تو پانچ سالوں میں بہت کچھ تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ وفاقی حکومت کو جاتا ہے ۔