اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی حکام نے افغان حکومت کی درخواست پر پس پردہ افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔اس مذاکراتی عمل میں فریقین کے علاوہ پاکستان ،امریکا اور چین شامل ہوں گے ۔ مختلف ذرائع سے افغان طالبان تک یہ پیغام بھیج دیاگیا کہ وہ جن شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیںاس حوالے سے آگاہ کیا جائے یہ پیغام اور رابطے جید علمائے کرام کے توسط سے بھیجے جارہے ہیں۔