جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں بھی عوام کو انتظار کی مصیبت سے بچانے کیلئے اہم اقدام

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے سیاسی وغیر سیاسی شخصیات کے پروٹوکول کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں911افراد سے زائد شخصیات کو سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر میں وزیراعظم، صدر، وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر 131 اہم شخصیات کو سرکاری پروٹوکول دینے کی اجازت ہے ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نصرت شہباز کی سکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے 11اہلکار تعینات ہیں اورایک سرکاری گاڑی بھی انکے زیر استعمال میں ہے جبکہ انکی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کی سکیورٹی کیلئے بھی ایلیٹ فورس کے11کمانڈر تعینات ہیں اور انکی رہائش گاہ واقع گلبرگ میں ایلیٹ فورس کے18کمانڈر اور 30سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کے داماد عمران یوسف، بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی سکیورٹی پر بھی بالترتیب8،17ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور متعدد اہلکار مامور ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت وی وی آئی پی، جی اور آرز، بیوروکریٹس، پولیس افسران اور دیگر شخصیات کی حفاظت کیلئے 43ہزار 918سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ رینجرز اور دیگر افسران تعینات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع بتاتے ہیں ایلیٹ فورس کے 70فیصد کمانڈوز وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ دیگر30فیصد کمانڈوز ٹریننگ اور بعض دفاتر میں ایمرجنسی کے طور پر رہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہم اور فوری نوعیت کے مسئلے کو زیر بحث لانے کیلئے اسمبلی کی کارروائی کو ملتوی کیا جائے اور میری تحریک التوائے کار کو باضابطہ قرار دیکر ایوان میں بحث کیلئے منظور کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…