پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخواہ کی احتساب کمیشن نے کارروائی کرکے کرپشن میںملوث سیکرٹری خوراک کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے احتساب کمیشن نے سیکرٹری خوراک صاحبزادہ فضل امین کو گرفتار کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل امین پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر کی حیثیت سے کرپشن اور 10 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔نیب نے سیکرٹری خوراک کوگرفتارکرکے تحققات کادائرہ وسیع کردیاہے ۔