پشاور(نیوزڈیسک)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور کا افتتاح ہوگیا ،چیئرمین بورڈ آف گورنرز عمران خان نے اپنا 5کروڑ کا پلاٹ ہسپتال کے نام کر دیا۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور کا افتتاح کینسر کے مریض بچے فاخر آفریدی نے کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میرے لئے بڑا دن ہے خوشی کی وجہ سے ساری رات سو نہیں سکاعمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے،پشاور کے بعد اب کراچی میں بھی شوکت خانم عوام کی خیرات اور زکوٰۃ سے مکمل کیا جائیگا۔عمران خان نے اپنا 5کروڑ کی لاگت کا پلاٹ شوکت خانم ہسپتال پشاور کے نام کر دیا،انکا کہنا تھا کہ وہ ڈونر کی حیثیت سے اس ہسپتال کے ایک شعبے کو اپنے والد جبکہ دو مقامات کو اپنے بیٹے سلمان اور قاسم کے نام سے منسوب کریں گے،چار ارب کی لاگت سے تیار ہونے والا چار سو بستروں کا شوکت خانم ہسپتال پشاور آج صبح آٹھ بجے سے کام کرنا شروع کر دیگا۔