کراچی( نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان کواپنے ساتھ قومی شاختی کارڈ ساتھ نہ رکھنامہنگاپڑگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی ائیر ہورٹ پر قومی ائیر لائن کے ایک اہلکارنے شناختی کارڈ نہ رکھنے پر عمران خان کو آدھا گھنٹہ روکے رکھا اورانہیں سفرکی اجازت دینے سے انکارکردیا.جس کے بعد سینئرحکام کی مداخلت پر انہیں سفر کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وسیم اکرم اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ عمران خان کو جب آدھے گھنٹے تک بورڈنگ پاس جاری نہ کیا تو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے اعلیٰ حکام سے شکایت کی جس کے بعد ان کوجانے کی اجاز ت دے دی گئی ۔