اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آج شام اسلام آباد روانہ ہونگے۔ وہ ملاقات میں رینجرز، ایف آئی اے اور نیب سے متعلق صوبے کے تحفظات پر بات کریں گے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل سینئر وزراء سید مراد علی شاہ، نثارکھوڑو، سکندر میندھرو، مولام بخش چانڈیو، مشیر قانو ن مرتضی وہاب اور دیگر کو مشاورت کے لئے طلب کیا ہے۔مشاورت کے دوران سندھ میں رینجرز، ایف آئی اے اور نیب کے اختیارات، وفاق سےواجب الادا 9 ارب روپے، سندھ پولیس کے متعلقہ مطالبات اور تحفظات کو ترجیح دی جائے گی۔