لاہور( نیوز ڈیسک)تحر ےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کمپیوٹر لیپ ٹاپ سمیت 100سے زائد اشیا پرسالانہ5ارب کی ڈےوٹی فےکس کر نے کے حکومتی منصوبے کو عوام کی جےبوں پر ”ڈاکہ “قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پا لےساں مہنگائی مکاﺅ نے بلکہ ”مہنگائی بڑھاﺅ“ہےں، پنجاب مےںجنگل کا قانون نظر آرہا ہے پو لےس ظالموں کو پکڑنے کی بجائے ”مظلوم “کو نشانہ بنارہی ہے، موجودہ حکمرانوں نے اڑھائی سالہ دور مےں قوم اور ملک کو جو حشر کر دےا ہے ان کا اب اےک منٹ کےلئے بھی مزےد اقتدار رہنا غر ےبوں کےلئے تباہی اور بربادی کے سواکچھ نہےں، ملک کو اےماندار قےادت کی ضرورت ہے جو صرف تحر ےک انصاف کے پاس ہے ۔ وہ اپنے دفتر مےں تحر ےک انصاف کے مختلف ونگز کے اجلاس سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اپوزےشن لےڈر مےاں محمودالر شےد ‘شعبہ خواتےن پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘ےوتھ ونگ کوارڈی نےٹر وسےم چوہدری سمےت دےگر عہدےدارن بھی موجود تھے تحر ےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورملک مےں مہنگائی اور بے روزگار ی کا سےلاب آےا ہوں اور اےک طرف دنےا بھر مےں آئی ٹی کو فروغ دےا جا رہا ہے اور نئی ٹےکنالوجی سامنے لائی جا رہی ہے ان حالات مےں حکومت فی درآمدی لیپ ٹاپ 3ہزار روپے لیپ ٹاپ بیگ کے لئے 100روپے فی بیگ لیپ ٹاپ بیٹری کے لئے 250روپے فی بیٹری ڈیسک ٹاپ کے لئے 35سو روپے یو ایس بی 8.0گیگا بائٹ سے کم کے لئے 40روپے ٹیپ ڈرائیو کے لئے 2ہزار روپے ٹیکس لےنے سمےت مجموعی طور پر 100سے زائد اشیا پرسالانہ5ارب کی ڈےوٹی فےکس ظالم کی انتہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے موجودہ حکمرانوں نے فےصلہ کر لےا ہے وہ ملک مےں مہنگائی اور غر بت کم کر کے عوام کو رےلےف دےنے کی بجائے غر ےبوں کا خون نچوڑے گے تحر ےک انصاف حکمرانوں کے اس ظالمانہ اقدام پر کسی صورت خاموش نہےں رہےگی بلکہ ہم پارلےمنٹ سمےت دےگر فورم پر شدےداحتجاج کر ےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا اےک اےک دن قوم کےلئے عذاب کی شکل اختےار کر چکا ہے اور جب تک قوم کو موجودہ حکمرانوں سے نجات نہےں ملے گی عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے ان مےں اضافہ ہی ہو تا رہےگا اور اس مےں کوئی شک نہےں کہ عوام ان نااہل حکمرانوں کو اےک منٹ کےلئے بھی مزےد برداشت کر نے کو تےار نہےں اور ان سے کل نہےں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتے ہےں ۔