راولپنڈی (آئی این پی)ایف آئی اے نے راولپنڈی میںسکستھ روڈ پر انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کے دوران خاتون سمیت 3سمگلر گرفتار کر کے 29غیر قانونی پاسپورٹس برآمد کر لئے ۔منگل کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سکستھ روڈ پر کارروا ئی کے دوران 3انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 29غیر قانونی پاسپورٹس برآمد کیے گئے ہیں ،گرفتار ہونے والے ملزمان میں مشتاق حسین ، عمران ، احمد اور شببم بی بی شامل ہیں ، تینوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔