کراچی(نیوز ڈیسک)حساس اداروں نے کراچی اورحیدرآبادمیں دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ اور سندھ حکومت کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی اور حیدرآبادمیں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس ریلوے اسٹیشنز،شاپنگ سینٹرز اورتجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔