اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب خدمت نے خدمت کارڈ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خدمت کارڈ پروگرام کا اجر اور نہایت محنت اور کاوش سے عمل میں لایا گیا ہے جس سے 2 لاکھ خصوصی افراد مستفید ہو سکیں گے کیونکہ خصوصی افراد بھی عظیم پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام بہت جلد پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجا ب کا کہنا تھا کہ خدمت کارڈ تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گااور ہر فرد3600 روپے ہر سہ ماہی وصول کریںگے۔