اسلام آباد……سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈوِیڑن اور دیگر قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4اعشاریہ 7ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکزبشام سے26 کلومیٹرمشرق میں جبکہ گہرائی10کلومیٹر تھی۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔