کراچی (نیوزڈیسک) چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانہ حساب،سپیکر سندھ اسمبلی نے رینجرز کے معاملے کو کچھ اور ہی رنگ دیدیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ رینجرزکے اختیارات کامعاملہ وزیراعظم نے حل نہ کیا تودیگرآپشنزموجود ہیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سندھ اور وفاق کو لڑا کرنواز شریف سے پرانا غصہ نکالنا چاہتے ہیں اورسندھ اسمبلی کی قرارداد نظراندازکرکے چوہدری نثارنے نوازشریف سے پرانا حساب برابر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو نواز لیگ ایکشن پلان نہیں ہونا چاہیے اوراگر وزیراعظم نے رینجرز اختیارات کا معاملہ خود حل نہ کیا تو پیپلزپارٹی کے پاس آپشنزموجود ہیں جنہیں وقت آنے پر استعمال کیا جائے گا۔