اسلام آباد (نیوزڈیسک)چوہدری نثار کا پلان کامیاب،این جی اوز کو باقاعدہ نئی پالیسی کے تحت منظوری دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کسی ایک سیاسی جماعت ¾گروہ یا حکومتی ادارے کا نہیں ایک قومی پلان ہے جس کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ¾نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور عزم سے عمل درآمد جاری رہے گا ¾ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر ملک بھر سے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے عمل کو مزیدتیز اور منظم کیا جائے ۔ پیر کو یہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان اور انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا وزارتِ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں آئی این جی اوز کو نئی پالیسی کے تحت منظوری دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا ¾ ملکی تاریخ میں انٹر نیشنل این جی اوز کے حوالے سے پہلی پالیسی کے تحت آج دو (2) انٹرنیشنل این جی اوز کو باقاعدہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ¾منظوری حاصل کرنے والی آئی این جی اوز میں قطر چیریٹی اور ایم ایس ایف بیلجئم شامل ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 127انٹرنیشنل این جی اوز نے نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے لئے باقاعدہ درخواست دی ہے جس پر وزیرِداخلہ نے آئی این جی اوز کے سلسلے میں قائم وزارتی کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی ¾ وزارتِ داخلہ بقیہ آئی این جی اوز کی درخواستوں پرفیصلے کے عمل کو بھی جلد سے جلد مکمل کرے وزیر داخلہ نے کہاکہ نئے ضابطہ کار کے تحت منظوری حاصل کرنے والی آئی این جی اوز کو ملک بھر میں مکمل حکومتی سپورٹ مہیا کی جائے انہوںنے کہاکہ نئے پالیسی کا مقصد حکومت اور آئی این جی اوز کی پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنا اور آئی این جی اوز کے کام کو آسان بنانا ہے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر ملک بھر سے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے عمل کو مزیدتیز اور منظم کیا جائے وزیر داخلہ نے کہاکہ پلان کے ہر نکتے کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی حکومتوں سے مل کر اقدامات کئے جائیں۔ نکات پر پیش رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی درجہ بندی کی جائے تاکہ ایسے نکات جن پر کارکردگی کی رفتارتسلی بخش نہیں ان پر متعلقہ محکمے اور حکومتیں زیادہ توجہ دے سکیں وزیر داخلہ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی بدولت نہ صرف امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے بلکہ دہشت گردی کی عفریت میں گھری قوم کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے نیشنل ایکشن پلان کسی ایک سیاسی جماعت، گروہ یا حکومتی ادارے کا پلان نہیں بلکہ ایک قومی پلان ہے جس کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور عزم سے عمل درآمد جاری رہےگا۔