حافظ آباد (نیوزڈیسک) زمیندار کی جانب سے ملازم کے ہاتھ کاٹنے کے معاملے پر آئی جی کو پیش کی گئی رپورٹ میں زمیندار کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر انہیں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اکرم کے ہاتھ زمیندار نے نہی کاٹے بلکہ چارہ کاٹتے ہوئے مشین میں آنے سے کٹ گئے۔ یہ واقعہ ڈھائی ماہ قبل پیش آیا لیکن لواحقین کی جانب سے تھانے میں رپورٹ نہیں کی گئی اور اب ملازم نے مقامی افراد سے مل کر زمیندار پر ہاتھ کاٹنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد نے زمیندار کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔