اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز سے خفیہ ملاقات کرنے پر پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیلئے ڈسپلنری کمیٹی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ خط عمران خان کے حکم پر نعیم الحق نے ڈسپلنری کمیٹی پنجاب چوہدری یعقوب کو لکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریاض فتیانہ پی پی 89 میں آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز شریف سے پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری یعقوب کی سربراہی میں ڈسپلنری کمیٹی تین رو ز میں رپورٹ پیش کرے گی۔