منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کون کون پاکستان کے دینی مدارس کوفنڈنگ کررہاہے؟سب سے آگے کون؟برطانوی میڈیاکی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)کون کون پاکستان کے دینی مدارس کوفنڈنگ کررہاہے؟سب سے آگے کون؟برطانوی میڈیاکی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا،پاکستان میں مدارس کو فنڈنگ کرنے والوں میں سعودی عرب اور ایران سرفہرست
،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران پاکستان میں دینی مدارس کی سب سے زیادہ مالی معاونت کرتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ملنے والی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں 300 مدارس کو سب سے زیادہ فنڈنگ سعودی عرب اور ایران کی جانب سے کی جاتی ہے جن میں سعودی عرب 172 اور ایران 84 مدارس کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے تاہم دستاویز میں اس بات کی کوئی تفصیل شامل نہیں کہ یہ امداد ان مدارس کو کب دی جاتی رہی ہے۔ دستاویز کے مطابق مدارس کے لیے مالی معاونت سعودی عرب اور ایران کے علاوہ تھائی لینڈ اور ترکی سے بھی کی جاتی ہے جب کہ قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، یورپ اور جنوبی افریقا کے دیگر ممالک بھی اس مالی معاونت میں شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ فنڈ لینے والوں میں پنجاب کے مدارس شامل ہیں جن فیصل آباد کے مدارس کو سب سے زیادہ مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، اس کے علاوہ لاہور اورجھنگ کے مدارس کو بھی بھاری مالی معاونت دی جاتی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ نئے سرکاری قواعد و ضوابط کے تحت حکومتی اجازت کے بغیر مدارس کسی قسم کی بیرونی امداد نہیں لے سکتے اور اس حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدرسے کے لیے کسی بھی قسم کے فنڈ کی رقم اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے این او سی کے بغیر نہیں ا?سکے گی جب کہ اس پالیسی پر مکمل طور پر عملدرا?مد ہورہا ہے جس سے بغیر اجازت براہ راست فنڈنگ نہیں ہوسکے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…