کراچی: (نیوزڈیسک)رینجرز نے کراچی میں ایسا کیا کردیا کہ مخالفت میں طوفان کھڑا ہوگیا؟حقیقت سامنے آگئی،سندھ رینجرز نے دو ہزار پندرہ کے دوران دو ہزار چار سو دس ا?پریشن کئے، چار ہزار چوہتر افراد کو حراست میں لیا گیا، 69 مقابلوں میں 152 ملزم مارے گئے۔ سندھ رینجرز امن اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بر سرپیکار ہے۔ سال دو ہزار پندرہ کے دوران دو ہزار چار سو دس ا?پریشن کئے گئے جن میں چار ہزار چوہتر افراد کو حراست میں لیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دو ہزار ایک سو اٹھانوے ملزموں کو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سندھ رینجرز نے دو ہزار پندرہ کے دوران ا?ٹھ سو ستاسی دہشتگرد، دو سو اڑسٹھ ٹارگٹ کلرز، ستانوے بھتہ خور اور انچاس اغواء کار پکڑے۔ا?پریشنز کے دوران دو ہزار سات سو پینسٹھ ہتھیار بھی برا?مد ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں ایک سو باون ملزم مارے گئے، بارہ اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران اٹھارہ مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔