لاہور(نیوزڈیسک)خاموشی کے دن ختم،جاوید ہاشمی کا ”کھلاڑیوں“سے کھل کر ٹکر لینے کافیصلہ،تحریک انصاف کیلئے نئی پریشانی، تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا ایک بار پھر اپنی پرانی جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔آئندہ ماہ (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کے بعد ان کو (ن) لیگ میں اہم ذمے داری بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2011 میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن پھر تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران پارٹی کچھ معاملات پر پارٹی فیصلوں سے اختلافات کے باعث عمران خان نے ان سے اپنے راستے علیحدہ کر لئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت کے بعد آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ن لیگ جاوید ہاشمی کو اپنے اہم ہتھیار کے طورپر استعمال کرے گی اور جاوید ہاشمی تحریک انصاف کو بھرپورنشانہ بنائیںگے۔
خاموشی کے دن ختم،جاوید ہاشمی کا ”کھلاڑیوں“سے کھل کر ٹکر لینے کافیصلہ،تحریک انصاف کیلئے نئی پریشانی
29
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں