اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم روس کے صدرکاخصوصی پیغام لے کرپاکستان آئے تھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ن 25 دسمبر کو اچانک پاکستان کے مختصر دورے پر آئے تھے۔کہا جا رہا تھا کہ مودی کا اچانک مختصر دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے مقصد سے تھا۔تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ مودی ایک خاص مقصد سے پاکستان آئے تھے۔ پاکستان آنے سے قبل مودی روس کے اہم دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کی روسی صدر سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس دوران روسی صدر نے پاکستان کے 34 اسلامی ممالک کے سعودی اتحاد میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ وزیراعظم نواز شریف کیلئے خصوصی پیغام بھیجا تھا۔