کراچی (نیوزڈیسک)چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری کا کہنا ہے کہ عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے بھی رشوت دینے پر مجبور ہیں، کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، اور کرپشن کی وجہ سے عام آدمی متاثرہوتا ہے۔کرپشن پکڑنے والے ادارے کے سربراہ نے اپنے ہی محکمے میں بدعنوانی کا اعتراف کر لیا، کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر جگہ کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمارا خواب کرپشن فری پاکستان ہے۔