اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قرآن اورسائنس ،ڈاکٹرقدیرنے سائنس کی حقیقت بتادی

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ہر معروف بین الاقوامی سائنسدان کو ادب سے لگاؤ رہا ہے۔ادبی ذوق کا ہونا ایک کامیاب اور روشن دماغ کی نشانی ہے ،امر واقعہ یہ ہے کہ جامعہ کراچی آکردلی مسرت ہوتی ہے ،ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میں نے پاکستانی سائنسدانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تحقیق کرنے کے لئے قائم کیا تھااور ڈاکٹر عابد اظہرکی سحر انگیز قیادت نے آج اس انسٹیٹوٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ ایک بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بن چکا ہے ،قرآن مجیدمیں دنیا کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے بشرطیکہ غوروفکر کیا جائے، سائنس جن حقائق سے آج پر دہ اُٹھا رہی ہے ان سب کا ذکر ہمیں قرآن مجید میں ملتا ہے ۔کئی بین الاقوامی سائنسدان قرآن مجید فرقان حمید کے مطالعے کے بعد مشرف بہ اسلام ہوئے ۔پاکستانی نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ مذہبی معاملات سے ہم آہنگی اختیار کریں اسلام ،سلامتی کا مذہب ہے اور یہی آخرت میں نجات کا ذریعہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ اور ایم اے ایچ قادری بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام لائف سائنسز پر اولین تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’حیاتیاتی سائنس اور جینومکس میں ابھرتے ہوئے رجحانات‘‘ کی افتتاحی تقریب اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر اور اشفاق حسین کی مرتب کردہ کتاب بعنوان: ’’صحبتِ گُل ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام انسٹیٹوٹ ہذا کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کے معاملات اور حالات حاضرہ سے مکمل آگاہی عصر حاضر کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔اس موقع پرضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ مذکورہ تقریب سائنس اور ادب کا ایک حسین امتزاج ہے ،سائنس اور ادب کو الگ شعبہ سمجھا جاتا ہے اور ان کے مابین فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی ،امر واقعہ یہ ہے کہ سائنس اور ادب کا اشتراک ہمیشہ سے معاشرے کے لئے ایک حوصلہ افزا امر رہا ہے ۔ڈاکٹر انورنسیم ایک بہترین سائنسدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم ادبی شخصیت بھی تھے۔جنہوں نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس کے قیام میں بھی کلیدی کردار اداکیا ۔پاکستانی قوم قائد اعظم کے بعد سب سے زیادہ محبت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے کرتی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے کلمات تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جامعہ کراچی آمد ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کے لئے ہم سب ان کے بیحد مشکور ہیں۔انہوں نے ایم اے ایچ قادری بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب کی کاوشوں کو بھی بیحد سراہااور تمام ملکی اور غیر ملکی ریسرچرز اور سائنسدانوں کا بھی شکریہ اداکیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کے تحت ڈاکٹر اے کیوخان ونٹر اسکول میں تین روزہ ورکشاپ بعنوان: ’’جدید آلات،تکنیک اور صحت وعوارض ،نئے رجحانات‘‘ کے شرکاء کو بدست محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسناد تفویض کیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…