منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مودی کا”اچانک “ دورہ پاکستان ؟اسفندیارولی بھی بول پڑے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے،پاکستان، افغانستان اور بھارت کے منتخب سربراہان کے باہم رابطوں سے کروڑوں عوام کا مستقبل محفوظ ہوگا، جنگی جنون پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے کیلئے وسائل استعمال کرنا چاہئیں۔ اسفندر یار ولی نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے منتخب سربراہان کے باہم رابطوں سے کروڑوں عوام کا مستقبل محفوظ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انہی رابطوں سے خطہ اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہوسکتاہے۔ اسفندیار ولی خان نے کہاکہ نوازشریف اور مودی کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں سے باہمی تنازعات کے حل اور اعتمادسازی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اب پاک بھارت پارلیمانی رابطوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سربراہ اے این پی نے کہاکہ جنگی جنون پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے کیلئے وسائل استعمال کرنا چاہئیں۔ اسفند یار نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں بھی خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوتوں کے اثرو رسوخ کے خاتمے کیلئے پاک افغان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…