اسلام آباد(ویب ڈیسک) ریحام خان نے نیو ٹی وی میں نوکری کیلئے لیگی قیادت کی طرف سے مدد دینے اورلندن میں شہبازشریف سے ملاقات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی اور بتایاکہ کسی بھی نئے تنازعہ سے بچنے کے لیے عمران خان کے مخالف سمجھے جانیوالے یاکسی اور چینل کی بجائے نیو ٹی وی کے پلیٹ فارم سے کام کرنے کو ترجیح دی۔ جیونیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے بتایاکہ نیو ٹی وی سے نوازشریف کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی شاید کسی اور پارٹی سے تعلق ہے ، اگرکسی کی ہمدردی ہے توا±نہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ، نیوٹی وی میں کام کرنے کے پیچھے صرف اللہ پاک کی قوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایاکہ ان کی شہبازشریف سے لندن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، ہمیشہ ہی سچ کے سوا کچھ نہیں کہا۔ریحام خان نے بتایاکہ نیو ٹی وی کا انتخاب اس لیے کیاتاکہ لوگوں کے دماغ میں کسی بیرونی ایجنڈے یا بدلے کی روش کی کوئی بات ہوتو وہ آرام سے بیٹھیں ، میرے نظریئے میں انتقام نہیں بلکہ ناانصافی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوناہے۔