اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارنے پر مسافروں اور عملے کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بناءپر اسے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا جس کے باعث مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی ہو گئی۔ مسافروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پرواز میں بیٹھے تھے لیکن انہیں لاہور لے آیا گیا ہے دوسری جانب عملے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز پارکنگ کیلئے جگہ نہیں جس کے باعث پرواز کو یہاں لاہور اتارا گیا۔جیسے ہی ہمیں گرین سگنل ملا پرواز کو اسلام آباد لے جائینگے۔